اگر آپ کو انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کی ضرورت ہے تو 131 450 پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس کو کال کریں۔
آپ کو ویکسین کیوں لگوانی چاہیے
ویکسینز محفوظ ہیں اور لوگوں کو COVID-19 کی شدید بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر ہیں۔ وائرس کے خلاف زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنانے کے لیے یہ اہم ہے کہ آپ اپنی ویکسینز مکمل رکھیں۔
ویکسین لگوانے کا طریقہ
ویکسینز یہاں دستیاب ہیں:
- جی پی
- جی پی ریسپیریٹری
- فارمیسیاں
- کمیونٹی ہیلتھ سروسز
اگر آپ کو پہلے سے صحت کے مسائل ہیں یا اگر آپ ٹھیک سے نہیں جانتے کہ آپ کو کتنی ڈوزوں کی ضرورت ہے تو آپ کو جی پی سے بات کرنی چاہیے۔
ویکسینز مفت ہیں اور ویکسین لگوانے کے لیے آپ کے پاس میڈی کیئر کارڈ ہونا ضروری نہیں ہے۔
کون لوگ ویکسین لگوا سکتے ہیں
5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سب لوگ ویکسینیشن کے لیے اہل ہیں۔ ان صورتوں میں 6 ماہ سے لے کر 5 سال عمر تک کے کچھ بچے ویکسینیشن کے لیے اہل ہیں:
- ان کا مدافعتی نظام کمزور ہو
- انہیں کوئی معذوری ہو
- انہیں صحت کے کئی مسائل ہوں۔
18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سب لوگوں کے لیے ایک نئی دہری ویکسین دستیاب ہے جو اومیکرون قسم کو نشانہ بناتی ہے۔
جی پی سے پوچھیں کہ آپ اور آپ کے بچے کے لیے کتنی ڈوزیں ہیں اور کونسی ویکسین کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ویکسین دیکھیں۔
ویکسینیشن کے بعد
آپ کو انجیکشن لگنے کی جگہ پر درد، تھکن، پٹھوں میں درد، بخار یا سردی لگنے اور جوڑوں میں درد جیسے ضمنی اثرات پیش آ سکتے ہیں۔ ضمنی اثرات ظاہر ہونا نارمل ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ ویکسین اثر کر رہی ہے۔ یہ بالعموم ہلکے ہوتے ہیں اور ایک یا دو دن بعد ختم ہو جاتے ہیں۔
شدید ضمنی اثرات بہت شاذونادر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو فکر ہو یا اگر ضمنی اثرات چند دن بعد دور نہ ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
COVID-19 ویکسینز کے متعلق معلومات
تمام ویکسینز کو Australian Therapeutic Goods کے طے کردہ کڑے حفاظتی معیاروں پر پورا اترنا ہوتا ہے اور اس کے بعد ہی انہیں آسٹریلیا میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویکسینز تربیت یافتہ صحت کے کارکن لگاتے ہیں۔
آسٹریلیا میں 4 ویکسینز دستیاب ہیں اور استعمال کے لیے منظور کی گئی ہیں:
- Pfizer
- Moderna
- Novavax
- AstraZeneca
لوگ اپنی عمر اور طبی مسئلے کے لحاظ سے مختلف ویکسینز لگوا سکتے ہیں۔ جی پی سے بات کر کے پتہ کریں کہ آپ کے لیے کونسی ویکسین درست ہے۔
مزید معلومات
جی پی یا مقامی فارمیسی سے اپنی اگلی ڈوز لگوانے کے لیے ویکسین کلینک پر بکنگ کریں۔ مزید معلومات کے لیے 1800 020 080 پرNational Coronavirus Helpline کو کال کریں۔
Reviewed 09 December 2022