vic_logo
coronavirus.vic.gov.au

صحت کے بارے میں مشورہ اور پابندیاں (Health advice and restrictions) ـ اردو (Urdu)

صحت کے بارے میں مشورہ اور پابندیوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال، بشمول معلومات کہ آپ کیسے تندرست رہ سکتے ہیں، ٹیسٹ کرواسکتےہیں، اور آپ کو جو امداد میسرہے کے بارے میں۔

اگر آپ فکرمند ہیں تو Coronavirus ہاٹ لائن کو فون کریں (24 گھنٹے)۔
اگر آپ کو انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کی ضرورت ہے تو450 131 پر TIS National کو فون کریں۔
براہ مہربانی ٹرپل زیرو (000) پر صرف ہنگامی صورتحال میں کال کریں۔

آپ کو لازماً کیا یاد رکھنا چاہیے

یہ چند ایسی اہم چیزیں ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے خاندانوں اور کمیونٹی کو کروناوائرس (COVID-19) سے محفوظ رکھ سکتے ہیں:

  • اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی کیساتھ دھوئیں۔ صابن اور پانی استعمال کریں یا ہینڈ سینیٹائیزر اپنے پاس رکھیں۔ اس سے ہمیں کروناوائرس (COVID-19) سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے، جو سطحوں پر کئی دنوں کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔
  • دوسرے لوگوں سے 1.5 میٹر کے فاصلے پر رہیں۔
  • آپ کو ہمیشہ اپنے پاس ایک فیس ماسک رکھنا چاہیے۔
  • آپ کو لازماً ایک فیس ماسک پہننا چاہیے جب کسی ہسپتال یا دیکھ بھال کی جگہ پر گئے ہوئے ہوں، عوامی ٹرانسپورٹ پر ہوں، ٹیکسی یا رائیڈ شیئر میں اور ایئرپورٹ اور فلائیٹ پر ہوں (ماسوائے اس کے کہ یہ نہ پہننے کے لیے آپ کے پاس کوئی قانونی وجہ ہو)۔
  • دیگر حالات میں جہاں آپ دوسرے لوگوں سے 1.5 میٹر کا فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں ماسک پہننے کی پرزور سفارش کی جاتی ہے۔ اس سے کروناوائرس (COVID-19) کے پھیلاو کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
  • اپنے خاندان اور دوستوں سے باہر ملیں، بجائے اندر ملنے کے۔ باہر میں ہمیں کروناوائرس (COVID-19) لگنے کا خطرہ قدرے کم ہوتا ہے۔
  • اگرآپ خود کو تندرست محسوس نہ کررہے ہوں، تو ٹیسٹ کروائیں اور گھر پر رہیں۔ جلدی ٹیسٹ کروا لینے سے، چاہے آپ کو ہلکی سی علامات ہی لاحق ہوں، کروناوائرس (COVID-19) کے پھیلاو کی رفتار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • کروناوائرس (COVID-19) کا ٹیسٹ ہر ایک کے لیےمفت ہیے۔ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس Medicare card نہیں ہے، جیسا کہ بیرون ملک سے آئے ہوئے ملاقاتی، مہاجر کارکنان اور پناہ کے متلاشی لوگ۔

وکٹوریہ کی موجودہ پابندیوں کی سطحیں

وکٹوریہ کے لیے موجودہ پابندیوں کو پڑھیں۔

صورتحال تبدیل ہونے پر ان پابندیوں میں Victorian Chief Health Officer ردوبدل کر سکتا ہے۔

موجودہ پابندیاں

اس وقت سے:

  • 200 افراد تک آوٹ ڈور میں مل سکتے ہیں۔ ایسا لازماً کسی عوامی جگہ جیسا کہ پارک یا ساحل پر ہونا چاہیے – آپ کے گھر پر نہیں۔
  • آپ کے گھر پر ایک دن میں 100 تک ملاقاتی آسکتے ہیں۔
  • اگر آپ وکٹوریہ میں تعطیلات منا رہے ہیں تو آپ اپنے گھر والوں اور 100 لوگوں تک کے لیے کوئی تعطیلات کے لیے رہائش بک کروا سکتے ہیں۔شریک حیات اور 12ماہ سے کم عمر کے شیرخوار بچوں کا 100 افراد کی حد میں شمار نہیں ہوتا ہے۔
  • ہیئر ڈریسنگ، بیوٹی اور ذاتی دیکھ بھال کی خدمات آپ کے گھر پر آ سکتی ہیں۔
  • ریستوران، پبس، شراب خانے اور کیفے کھلے ہیں۔ ان ڈور اور آوٹ ڈور میں انہیں لازماً عمل پیرا ہونا ہے دومربع میٹر کے قاعدےپر۔
  • کاسینو کھلے ہیں ، گاہکوں کی تعداد کی حد کیساتھ۔
  • لائیو موسیقی کی اجازت ہے۔
  • فوڈ کورٹس کھلے ہیں۔
  • ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کانٹیکٹ کھیلوں کی اجازت ہے۔
  • جیم اور ان ڈور کلاسز ورزش کی کھلی ہیں۔ جیم اور ان ڈور اسپورٹس کی جگہوں کو لازماً دو مربع میٹر قاعدے کا اطلاق کرنا چاہیے تاکہ گاہکوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے۔ بغیر عملے کے جیم کو لازماً چار مربع میٹر قاعدے پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔
  • پولز کھلے ہیں۔ پولز کو لازماً دو مربع میٹر قاعدے کا اطلاق کرنا چاہیے گاہکوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے۔
  • سینما کھلے ہیں گاہکوں کی تعداد کی حد کیساتھ۔
  • شادیاں منعقد کی جا سکتی ہیں۔ اس مقام کے سائیز کو یہ شمار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کتنے لوگ آ سکتے ہیں۔ اس مقام کو لازماً دومربع میٹر کے قاعدےپر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اگر آپ گھر پر شادی منعقد کررہے ہیں تو ، 100 لوگوں تک موجود ہو سکتے ہیں۔
  • تجہیز و تکفین کی اجازت ہے۔ اس مقام کے سائیز کو یہ شمار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کتنے لوگ آ سکتے ہیں۔ اس مقام کو لازماً دومربع میٹر کے قاعدےپر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اگر آپ گھر پر تجہیز و تکفین کررہے ہیں تو، 100 مہمان تک موجود ہو سکتے ہیں۔
  • مذہبی اجتماعات کی اجازت ہے۔ دومربع میٹر کے قاعدےکا اطلاق کرتے ہوئے لوگوں کی تعداد کی حد کو گنا جا سکتا ہے جو مذہبی اجتماع میں حاضر ہوسکتے ہیں۔ گروپ کے سائیز کی کوئی حد مقرر نہیں ہے اور ان ڈور و آوٹ ڈور تقریبات، اور سروسز بیک وقت منعقد کی جا سکتی ہیں۔
  • کمیونٹی مقامات، بشمول لائبریریوں اور نیبرھوڈ ہاوسز نیبرھوڈ ہاوسز کے کھلے ہیں۔ انہیں لازماً اپنے مقامات پر گاہکوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے دومربع میٹر کے قاعدےپر عمل کرنا ہوگا۔
  • تمام مقامات کو 23 اپریل تک لازماً ایک الیکٹرونک ریکارڈ رکھنےکے نظام کو استعمال کرنا ہوگا۔

فیس ماسک

آپ کو اپنے ساتھ ہمیشہ ایک فیس ماسک لازماً رکھنا ہے جب بھی آپ گھر سے باہر جائیں اور اسے پہنیں جہاں ضرورت ہو، ماسوائے اس کے کہ فیس ماسک نہ پہننے کے لیے آپ کے پاس کوئی قانونی وجہ ہو۔ فیس ماسک نہ پہننے کے لیے قانونی وجہ کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • اگر آپ کو کوئی طبی مسئلہ لاحق ہو مثلاً آپ کےچہرے کی جلد پر کوئی تشویشناک بیماری یا سانس لینے میں دشواری
  • ورزش کرتے ہوئے سانس کا اکھڑنا۔

12 سال سے کم عمر کے بچوں کو ایک فیس ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگرآپ کے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی قانونی وجہ موجود ہو، تو آپ کو لازماً ایک فیس ماسک پہننا چاہیے جب:

  • عوامی ٹرانسپورٹ پر سفر کررہے ہوں
  • کسی ہسپتال یا دیکھ بھال کی جگہ پر گئے ہوئے ہوں
  • ٹیکسی یا رائیڈ شیئر استعمال کررہے ہوں
  • ایئرپورٹ اور فلائیٹ پر ہوں

اس بات کی پرزور سفارش کی جاتی ہے کہ آپ ماسک پہنیں جہاں آپ دوسرے لوگوں سے 1.5 میٹر کا فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں ۔

ٹیسٹ کروانا اور تنہائی

اگر آپ کو (Coronavirus (COVID-19 کی کوئی علامات لاحق ہیں، تو آپ کو لازماً ٹیسٹ کروانا چاہیےاور گھر پر رہیں تاوقتیکہ آپ کا نتیجہ نہ آجائے۔ کام پر یا دکانوں پر مت جائیں۔

کرونا وائرس کی علامات میں شامل ہیں:

  • بخار، سردی لگنا یا پسینہ آنا
  • کھانسی یا گلے میں خراش
  • سانس کا اکھڑنا
  • بہتی ناک
  • سونگھنے یا ذائقے کی حس کا ختم ہو جانا

کروناوائرس(COVID-19) کا ٹیسٹ ہر ایک کے لیے مفت ہے۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس Medicare کارڈ نہیں ہے، جیسا کہ بیرون ملک سے آئے ہوئے ملاقاتی، مہاجر کارکنان اور پناہ گزین۔

اگر آپ کا (Coronavirus (COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے، تو آپ کو خود کو گھر میں تنہا کرلینا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں اگرآپ کا (coronavirus (COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تو کیا کرنا ہے .

اگر آپ کسی ایسے شخص کے قریبی رابطے والے شخص ہیں جسے (Coronavirus (COVID-19 ہو تو آپ کو لازماً خود کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھنا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں اگر آپ کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں ہوں، تو کیا کریں؟

اگر آپ کسی ایسے شخص کیساتھ رہتے ہوں، یا وقت گذارا ہو جس کا کسی مریض کیساتھ قریبی رابطہ رہا ہو، تو آپ کو بھی گھر پر رہنے کا کہا جائیگا۔

مدد دستیاب ہے

ر آپ پریشان ہیں کہ ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کے دوران آپ کی آمدنی ختم ہوجائیگی، تو آپ 450$ پر مشتمل کورونا وائرس (COVID-19) ٹیسٹ آئسولیشن سپورٹ کے لیے اہل ہوسکتے ہیں۔ اس سے آپ کو گھر پر رہنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے یا آپ کسی مصدقہ کیس کے قریبی رابطے والے شخص ہیں، تو آپ اہل ہو سکتے ہیں 1500$ کی ادائیگی کے۔ مزید معلومات کے لیے کال کریں کورونا وائرس ہاٹ لائین 398 675 1800 پر۔ اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے ، تو زیرو (0) کودبائیں۔

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا شخص بے چینی یا فکرمندی محسوس کررہا ہو، تو آپ Lifeline کو 14 11 13 یا Beyond Blue کو 348 512 1800 پر کال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ایک مترجم کی ضرورت ہے، تو پہلے450 131 پر کال کریں۔

اگر آپ خود کو تنہا محسوس کررہے ہوں، تو آپ کروناوائرس ہاٹ لائین Coronavirus Hotline کو 398 675 1800 پر کال کرسکتے ہیں اور تین (3) دبائیں۔ اگر آپ کو ترجمان کی ضرورت ہے ، تو زیرو (0) دبائیں۔ آپ کا Australian Red Cross کے کسی رضاکار سے رابطہ کروا دیا جائیگا جو آپ کو مقامی امدادی خدمات کیساتھ منسلک کروا سکتا ہے۔

حوالہ جات

مہربانی کرکے درج ذیل مواد کو استعمال کریں اور انہیں اپنی کیمونٹی کیساتھ ای میل ، سوشل میڈیا یا دیگر کمیونٹی نیٹ ورکس کے ذریعے تقسیم کریں ۔

ٹیسٹنگ اور تنہائی

محفوظ رہنا

مدد حاصل کرنا

چہرے کو ڈھانپنا

Reviewed 06 April 2021

24/7 Coronavirus Hotline

If you suspect you may have coronavirus (COVID-19) call the dedicated hotline – open 24 hours, 7 days.

Please keep Triple Zero (000) for emergencies only.

Was this page helpful?