vic_logo
coronavirus.vic.gov.au

کاروبار اور کام (Business and work) - اردو (Urdu)

کاروباروں پر پابندیاں اور کرونا وائرس (COVID-19) کے جوابی اقدام کی منصوبہ بندی کے لیے آپکی مدد

آپ ملازمین اور روزگار کے متلاشی افراد اور کاروباروں کے مالکوں اور مینیجروں کے لیے ہمارے کاروبار اور کام کے صفحے پر انگریزی میں مزید معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنی زبان میں مزید مدد درکار ہے تو آپ 131 450پر TIS National کو فون کر کے انٹرپریٹر (زبانی مترجم) مانگ سکتے ہیں، پھر انہیں 13 22 15 پر بزنس وکٹوریا سے کال ملانے کو کہیں۔

کام کے لیے درخواست دینا (Apply for work)

6 آسان مراحل

1۔ رجسٹر کریں

vic.gov.au/workingforvictoria پر جائیں۔

I’m looking for work’ چنیں۔

Apply for work’ پر کلک کریں۔

یہ لنک آپ کو Sidekicker کے ذریعے ورکنگ فار وکٹوریا کی روزگار کی مارکیٹ پلیس تک لے جائے گا۔

2۔ اپنا اکاؤنٹ بنائیں

اپنی تفصیلات اینٹر کریں جن میں آپ کا درست فون نمبر اور ای میل بھی ہو۔

Start registration’ چنیں۔

3۔ ہمیں اپنے کام کے حقوق کے بارے میں بتائیں

مدد کا اہل ہونے کے لیے آپ کے پاس آسٹریلیا میں کام کے حقوق ہونے چاہیئں۔

اگر آپ ویزے پر ہیں تو چیک کریں کہ کیا آپ کو صرف محدود گھنٹوں تک کام کی اجازت ہے۔

آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ آپ ہفتے میں کتنے گھنٹے کام کر سکتے ہیں اور آپ کتنے عرصے سے کام ڈھونڈ رہے ہیں۔

4۔ ماضی میں ملازمتیں اور کوالیفکیشنز

یہ آپ کے لیے ممکنہ آجروں کے سامنے اپنی مہارتیں اور تجربہ پیش کرنے کا موقع ہے۔

زیادہ سے زیادہ تفصیل شامل کریں تاکہ یہ یقینی ہو جائے کہ آپ ان تمام ملازمتوں سے کنیکٹ ہوں گے جو آپ کے لیے مناسب ہیں۔

اپنی تعلیم کی سطح چنیں۔ آپ سے اپنی کوالیفکیشنز کی مزید تفصیل اینٹر کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔

وہ ملازمتیں لکھیں جو آپ پہلے کر چکے ہیں، ملازمت کی قسم اور شعبہ بھی لکھیں۔ مثالوں کے لیے ‘Common roles’ دیکھیں۔

مزید گزشتہ ملازمتوں کے ذکر کے لیے ‘Add experience’ پر کلک کریں۔ جتنی زیادہ ملازمتیں اور شعبے لکھنا ممکن ہو، لکھ دیں- اس سے آجروں کو آپ کا تمام تجربہ دیکھنے کو ملتا ہے اور ملازمت کے وہ مواقع بڑھ جاتے ہیں جن کے ساتھ آپ کو میچ کیا جائے گا۔

آپ یہ ذکر بھی کر سکتے ہیں کہ آپ کسی ایسے شعبے میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں آپ نے پہلے کام نہیں کیا۔

5۔ تنوّع اور سب کو شریک کرنا

ہمیں اپنے بارے میں اور اپنے پس منظر کے بارے میں مزید تفصیل بتائیں۔ اس سے ہمیں یہ بہتر سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ ورکنگ فار وکٹوریا کن لوگوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہم حسب ضرورت معلومات اور خدمات پیش کر رہے ہیں۔

آپ کے لیے ان سوالات کے جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ جواب دیں تو آپ کی دی ہوئی تمام تفصیلات کو بصیغۂ راز رکھا جائے گا اور یہ آجروں کو نہیں دی جائیں گی۔

6۔ موصول شدہ درخواست

آپ کے فارم مکمل کر لینے پر، ایک پیغام کے ذریعے تصدیق ملے گی کہ آپ کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔

جب آپ کا اکاؤنٹ استعمال کے لیے تیار ہو جائے گا تو ہم آپ کو ای میل بھیجیں گے۔ پھر آپ ملازمتیں دیکھنا اور ان کے لیے درخواست دینا شروع کر سکیں گے۔

Safety for workers - کارکنوں کی حفاظت

کارکنوں کے لئے معلومات تاکہ انہیں یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ COVID-19 کے دوران جائے کار پر ان کے کیا حقوق اور ذمہ داریاں ہيں

Reviewed 15 March 2021

24/7 Coronavirus Hotline

If you suspect you may have coronavirus (COVID-19) call the dedicated hotline – open 24 hours, 7 days.

Please keep Triple Zero (000) for emergencies only.

Was this page helpful?