vic_logo
coronavirus.vic.gov.au

تعلیم (Education) - اردو (Urdu)

کرونا وائرس (COVID-19) کے دوران تعلیم میں تبدیلیاں اور والدین اور سرپرستوں کے لیے مدد

آپ ہمارے صفحے تعلیم – والدین، طالبعلموں اور مدرسّین کے لیے معلومات پر انگریزی میں مزید معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنی زبان میں مزید مدد درکار ہے تو آپ 131 450  پر TIS National کو فون کر کے انٹرپریٹر (زبانی مترجم) مانگ سکتے ہیں، پھر انہیں 1800 338 663 پر کرونا وائرس (COVID-19)  ہاٹ لائن سے کال ملانے کو کہیں۔

کورونا وائرس (COVID-19) وبا کے دوران اپنے بچوں سے گفتگو
 (Talking to your child during coronavirus)

یہ رہنما کتابچہ آپ کو اپنے بچے سے کورونا وائرس (COVID-19) کے بارے میں گفتگو کے لیے آپ کی مدد کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایک محفوظ اطمینان بخش گفتگو کی تجاویز کے لیے معاون ذرائع کے لنکس بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس (COVID-19) کے بارے میں بات کرنے سے نہ گھبرائیں

  • بیشتر بچوں نے پہلے سے ہی اس وائرس کے بارے میں سن رکھا ہوگا چنانچہ والدین اور دیکھ بھال پر مامور افراد کو اس بارے میں بات کرنے سے نہیں کترانا چاہیے۔
  • کسی چیز کے بارے میں بات نہ کرنا بچوں کو مزید تشویش میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اپنے بچے کو باوثوق ذرائع سے حاصل شدہ حقائق بتائیں اور اس میں آگاہی کا احساس اجاگر رکھیں۔ آپ سے سننا اس کے لیے زیادہ اطمینان بخش ہوگا بجائے اس کے کہ وہ اپنے دوستوں یا سماجی میڈیا سے یہ سب باتیں سنیں۔

بچوں کی مناسبت سے دیانتدارانہ رویہ اپنائیں

  • اپنے بچے کی عمر کے بارے میں سوچیں۔ ایسی زبان استعمال کرتے ہوئے معلومات دیں جسے وہ سمجھتے ہوں۔
  • اگر آپ ہر سوال کا جواب نہ دے پائیں تو کوئی فکر کی بات نہیں؛ اپنے بچے کے لیے آپ کی موجودگی سب سے اہم ہے۔
  • دیانتداری کے ساتھ اور واضح جواب دینے کی بھرپور کوشش کریں۔ ایک ساتھ بہت ساری معلومات نہ دیں، ایسا کرنا ان کے لیے دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
  • اپنے بچے سے بات کرتے ہوئے مثبت رہنے کی کوشش کریں۔
  • ایسے انداز میں بات کرنے سے گریز کریں جس سے بچہ مزید فکرمند ہوجائے۔

اپنے بچےکی رہنمائی کریں

  • اپنے بچے سے کہیں کہ اس نے COVID-19 کے بارے میں جو کچھ بھی سن رکھا ہے، وہ آپ کو بتائے، اور پوچھیں کہ وہ اس حوالے سے کیسا محسوس کر رہا ہے۔
  • انہیں سوالات پوچھنے کا موقع دیں۔ سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار رہیں اور اپنے بچے سے معلومات افزا گفتگو کریں۔
  • بعض بچے اپنی ذات کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ فکرمند ہوجاتے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجی جیسے کہ فیس ٹائم (Facetime) کی مدد سے زیادہ سے زیادہ خاندان اور دوستوں سے منسلک ہونے کا موقع دیں۔

اطمینان بخش گفتگو کریں

  • بچوں اور دیگر افراد دونوں کے ساتھ اپنی بیانیہ زبان کو احتیاط سے استعمال کریں۔ یاد رکھیں کہ بچے اپنے بڑوں کی باتوں کو معمول سے زیادہ سن رہے ہوں گے۔
  • اپنے بچوں کے ہر قسم کے خوف کو نظرانداز نہ کریں۔ ان کا فکرمند ہونا بالکل بجا ہے کیونکہ غالباً انہیں اس سے پہلے ایسی کسی چیز سے واسطہ نہیں پڑا ہے۔
  • اپنے بچے کو بتائیں کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور سائنسدان COVID-19 کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے اور ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔

محفوظ رہنے کے لیے اپنے کیے جانے والے کاموں پر توجہ مرکوز رکھیں

  • موجودہ صورتحال پر انہیں کنٹرول دیں۔ سماجی فاصلے، ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں بتائیں اور ان کاموں کا صحیح طریقہ سمجھائیں۔ کھانسنے اور چھینکنے سے دوسروں کو بچانے کے لیے انہیں ان کی ذمہ داری سے آگاہ کریں۔
  • اگر بچے لوگوں کو ماسک پہنیں دیکھیں تو انہیں بتائیں کہ یہ لوگ ضرورت سے زیادہ احتیاط کر رہے ہیں، لیکن فیس ماسکس اس وقت زیادہ تر لوگوں کے لیے ضروری نہیں ہیں۔
  • انہیں یاد دہانی کروائیں کہ اگر وہ یا ان خاندان غیر محفوظ ہو تو 000 پر کال کرنی ہے۔

معمول کے کام انجام دیتے رہیں

  • بچوں کو خوش اور صحتمند رکھنے کے لیے کھانے اور سونے کے باضابطہ اوقات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
  • جہاں تک ممکن ہو روزمرہ کے معمولات برقرار رکھیں۔ اپنے خاندان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹائم ٹیبل بنائیں اور اسے فریج کے دروازے پر لگا دیں جہاں ہر کوئی اسے دیکھ سکے۔
  • معمولات میں مختلف چیزیں شامل کریں جیسے کہ باہر جانے کا وقت، کھیلنے کا وقت، ٹیکنالوجی کے استعمال کا وقت، تخلیقی وقت اور پڑھائی کا وقت۔
  • اپنے بچے کے لیے رویوں میں لچک پیدا کرنا اور ان کی ضروریات اور جذباتی کیفیت کو پورا کرنا بالکل درست ہے۔

گفتگو کرتے رہیں

  • یہ پتہ لگائیں کہ آپ کا بچہ پہلے سے کیا جانتا ہے اور وہ کس چیز کے بارے میں فکرمند ہے۔ یہ پتہ لگانا اہم ہے کہ آیا اس نے کہیں سے غلط معلومات تو نہیں سن رکھا ہے۔
  • ایسے سوالات پوچھیں جن کا جواب ہاں یا ناں میں نہ دیا جاسکتا ہو۔
  • اگر آپ کا بچہ کسی چیز کے بارے میں پوچھے اور آپ کو جواب معلوم نہ ہو، تو معذرت کر لیں۔ اس سوال کا جواب مل کر تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
  • اگر آپ کے بچے زیادہ دلچسپی کا اظہار نہ کریں اور بہت سے سوالات نہ پوچھیں، تو پریشانی کی بات نہیں ہے۔
  • انہیں بتائیں کہ ہم سب ایک دوسرے سے بات کہتے اور سنتے رہیں گے۔

گفتگو کا اختتام اطمینان آمیز جذبے کے ساتھ کریں

  • یہ ضروری ہے کہ آپ گفتگو کے بعد بچوں کو ذہنی دباؤ کے ساتھ نہ چھوڑیں۔
  • جب آپ اپنی گفتگو ختم کریں، تو اس بات پر غور کریں کہ کہیں وہ فکرمند تو نہیں ہیں۔ یہ ان کی آواز اور لہجے، ان کے سانس کے اتار چڑھاؤ یا جسمانی حرکات و سکنات سے معلوم ہوجائے گا۔

اپنے بچوں میں غور کرنے والی چیزیں

بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی دباؤ کی علامات پیدا ہونا کوئی فکر کی بات نہیں۔ عمومی ردعمل میں شامل ہوسکتے ہیں:

  • خوف اور تشویش
  • غصہ، مایوسی اور ذہنی الجھن
  • اداسی
  • عدم تعلقی

اپنا خیال رکھنا نہ بھولیں

  • اگر آپ کو اپنے اندر بھی فکرمندی کا احساس نظر آئے، تو اپنے بچے سے گفتگو کرنے یا اس کے سوالات کے جواب دینے سے پہلے خود کو پُرسکون کرنے کے لیے کچھ وقت لیں۔
  • اگر آپ تشویش اور خوف و ہراس میں مبتلا ہوں، تو اپنے بچے کو کہیں کہ آپ کچھ معلومات حاصل کریں گے اور پھر جلد ہی ان سے بات کریں گے۔
  • آپ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود میں معاونت کے لیے درج ذیل بیرونی ذرائع بھی دستیاب ہیں:
    • headspace – برائے اہل خانہ اور دوست احباب
    • COVID-19 –  Beyondblue
    • COVID-19 – Lifeline کی وبا کے دوران ذہنی صحت اور فلاح و بہبود 

اضافی ذرائع

اپنے بچے سے گفتگو کے دوران آپ کی معاونت کے لیے

  • Raising Children Network کورونا وائرس (COVID-19) اور آسٹریلیائی  بچے
  • Emerging Minds – کورونا وائرس وبا کے دوران بچوں کی معاونت 
  • KidsHealth – کورونا وائرس (COVID-19): اپنے بچے سے گفتگو کیسے کی جائے 
  • eSafety آفس:
    • COVID-19: اسکولوں اور تدریس کو محفوظ آن لائن رکھنا
    • COVID-19: والدین اور نگہداشت پر مامور افراد کے لیے ایک آن لائن حفاظتی کٹ

اپنے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کرنا

  • headspace – نایاب کورونا وائرس سے متعلقہ ذہنی دباؤ سے کیسے نمٹا جائے
  • ReachOut – کورونا وائرس کے دوران معاملات سے نمٹنا

چائلڈ کیئر اور کنڈرگارٹن میں واپسی
(Returning to child care and kindergarten)

5 اکتوبر بروز سوموار سے

میٹرو پولیٹن میلبورن اور علاقائی و دیہی وکٹوریہ کے تمام بچے  واپس جا سکتے ہیں

  • چائلڈ کیئر  (پورے دن کی دیکھ بھال یا فیملی ڈے کیئر) اور
  • سائٹ پر سیشن وار کنڈرگارٹن میں شرکت کر سکتے ہیں۔

یہ وکٹوریا شہر کو کھولنے کے لئے حکومتِ وکٹوریہ کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔

اس منصوبے کے مرحلات کورونا وائرس (19-COVID) کے معاملات میں کمی پر منحصر ہیں۔

ہمیں وکٹورین چیف ہیلتھ آفیسر کے مشورے کے مطابق چند تبدیلیاں کرنی پڑسکتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے بچے کی حفاظت کو لے کر پریشان ہوں گے۔ تاہم ہم آپ کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ چائلڈ کیئر اور کنڈرگارٹن محفوظ مقامات ہیں جہاں کورونا وائرس (19-COVID) کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ 

یہ معلومات ہمیں انہوں نے فراہم کی ہیں:

  • وکٹورین چیف ہیلتھ آفیسراور
  •  آسٹریلیائی ہیلتھ پروٹیکشن پرنسپل کمیٹی ( AHPPC )۔

بچوں کی دیکھ بھال اور کنڈر گارٹن میں سائٹ پر حاضر ہونے سے متعلق جملہ تبدیلیاں لاک ڈاؤن کے قوانین کے ایک حصے کے طور پر کی گئی ہیں۔ یہ قوانین اس لئے بنائے گئے تھے تاکہ کم سے کم لوگ معاشرے میں ادھر اُدھر گھومتے۔ یہ اس لئے نہیں تھا کہ چائلڈ کیئر اور کنڈرگارٹنس بچوں یا عملے کے لئے کوئی غیر محفوظ مقامات ہیں۔

آپ کے چائلڈ کیئر یا کنڈرگارٹن کے پاس ایک COVIDSafe منصوبہ ضرور ہوگا۔ اس میں صحت اور حفاظت کے لئے تیار اقدامات، جیسے کمرے اور آلات کی باقاعدہ صفائی شامل ہیں۔

چائلڈ کیئر یا کنڈرگارٹن جانا تمام بچوں کے لئے ضروری ہے۔ انہیں ضرور جانا چاہئے کیونکہ یہ ان کے سیکھنے اور نشو نما کے لئے ضروری ہے۔ 2021 میں پریپ شروع کرنے کے لئے اپنے بچے کو تیار کرنا خاص طور پر اہم ہے۔

2021 میں پریپ شروع کرنے والے بچوں کے لئے اسکول اپنی طرف سے تیار ہوں گے
(Schools will be ready for children starting Prep in 2021)

کنڈرگارٹنز اور اسکول آپ کے اہل خانہ اور بچے کو 2021 میں اسکول سے پریپ میں منتقل ہونے میں مدد کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اسکول میں مدت 1 ان بچوں کی مدد کرنے کے لئے ہوگا جو اس سال منصوبے کے مطابق چار سالہ  کنڈرگارٹن میں سائٹ پر شامل ہونے سے قاصر رہے ہیں۔

2021 میں بچوں کو پریپ شروع کرنے میں مدد کرنے کے لئے اسکول بہت ساری چیزیں کر رہے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • آن لائن اسکول اور کلاس روم کے دورے
  • 'پرنسپل سے ملیں' ویڈیوز
  • 'پریپ جماعت سے ملیں' ویڈیو کانفرنسز
  • کنڈرگارٹن اور پریپ کے اساتذہ کی ملاقاتیں
  • پریپ کے دوست بننے کے لئے سال 5 کے طلباء کی تربیت۔

اگر آپ نے 2021 میں پریپ شروع کرنے کے لئے اپنے بچے کو اندراج نہیں کروایا ہے تو، ہم تلقین کرتے ہیں کہ آپ ابھی سے اسکول تلاش کرنا شروع کر دیں۔ جتنی جلدی ہو سکے اپنے بچے کو اندراج کروانا بہتر ہے۔ محکمہ تعلیم و تربیت کی ویب سائٹ پر اسکول شروع کرنے کے بارے میں مفید معلومات موجود ہیں۔

آپ کو اپنے بچے کے اسکول کے عملے سے اس ضمن میں بات کرنی چاہئے کہ 2021 میں پریپ کیسا ہوگا۔

اپنے بچے کو کنڈرگارٹن سے اسکول بھیجنے کے منصوبے میں آپ کے بچے کے اسکول  کے کنڈرگارٹن کے استاد بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کو ایک ترجمان کی ضرورت ہے؟

اپنے کنڈرگارٹن سے ایک ترجمان کا انتظام کرنے کی درخواست کرنے کے لئے 9280 1955 پر فون کریں یا اس ویب سائٹ پر جائیں۔

صحت مند اور محفوظ رہنے کے لئے آپ جملہ اقدامات اٹھا سکتے ہیں
(Things you can do to stay healthy and safe)

آپ کا چائلڈ کیئر یا کنڈرگارٹن آپ کے بچوں اور آپ کے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے میں اس طرح سے مدد کرے گا

  • روزانہ جب بچے سینٹر یا کنڈرگارٹن پہنچیں گے تو ان کے درجہ حرارت کی جانچ کی جائے گی
  • عمارتوں اور سازوسامان کی باقاعدگی سے صفائی گی جائے گی
  • بالغ افراد کو ماسک پہننے کی تاکید کی جائے گی
  • ایسے بچے یا والدین جو خود کو بیمار محسوس کر رہے ہیں، انہیں گھر پر ہی رہنے کی تلقین کی جائے گی۔ وہ آپ کو کورونا وائرس (19-COVID) کا ٹیسٹ کرانے کی تلقین بھی کریں گے۔

ہم یہ بھی تلقین کرتے ہیں کہ آپ گھر میں اچھی حفظان صحت پر عمل کرنے کے لئے اپنے اہل خانہ سے بات کریں، جس میں شامل ہے

  • چائلڈ کیئر یا کنڈرگارٹن میں آنے سے پہلے اپنے ہاتھ دھونا یا ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنا
  • ہمیش گھر سے باہر نکلتے وقت چہرے پر ماسک پہننا، بشمول چائلڈ کیئر یا کنڈرگارٹن جاتے وقت
  • جو لوگ آپ کے ساتھ نہیں رہتے ان سے 1.5 میٹر دور رہنا۔ اس میں آپ کے چائلڈ کیئر یا کنڈرگارٹن کا عملہ اور دیگر خاندان بھی شامل ہیں
  • کسی ٹشو یا اپنی کہنی میں چھینکنا اور کھانسنا۔ ہمیشہ کھانسنے یا چھینکنے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں
  • اگر آپ بیمار محسوس کر رہے ہیں تو گھر پر ہی رہنا۔ اگر آپ بیمار محسوس کر رہے ہیں تو، آپ کو کورونا وائرس  (19-COVID) کا ٹیسٹ کرانا چاہئے۔  جب تک آپ دوبارہ تندرست محسوس نہ کریں اپنے گھر پر ہی رہنا۔      

Reviewed 17 November 2020

24/7 Coronavirus Hotline

If you suspect you may have coronavirus (COVID-19) call the dedicated hotline – open 24 hours, 7 days.

Please keep Triple Zero (000) for emergencies only.

Was this page helpful?