vic_logo
coronavirus.vic.gov.au

سفر اور ٹرانسپورٹ (Travel and transport) - اردو (Urdu)

پبلک ٹرانسپورٹ، کوارنٹین اور آسٹریلیا کی ایک سے دوسری سٹیٹ کے درمیان سفر اور بیرون ملک سفر میں تبدیلیوں کے بارے میں معلوم کریں۔

آپ ہمارے سفر اور ٹرانسپورٹ کے صفحے پر انگریزی میں مزید معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنی زبان میں مزید مدد درکار ہے تو آپ 131 450  پر TIS National کو فون کر کے انٹرپریٹر (زبانی مترجم) مانگ سکتے ہیں، پھر انہیں 1800 800 007 پر پبلک ٹرانسپورٹ وکٹوریا کے کال سنٹر سے کال ملانے کو کہیں۔

وکٹوریہ کی سفری اجازت نامے کی سکیم (Victorian Travel Permit Scheme)

11جنوری 2021، بروز پیر شام 6 بجے سے آپ کو آسٹریلیا میں کہیں سے بھی وکٹوریہ میں داخل ہونے کے لیے پرمٹ کی درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔

یہ پرمٹ سسٹم ان مسافروں اور باشندوں کے لیے ہے جو وکٹوریہ میں رہتے ہیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

وکٹوریہ آسٹریلیا کے دیگرحصوں کی درجہ بندی اس علاقے میں کروناوائرس کے خطرے کو مدنظررکھتے ہوئے بطور سبز، نارنجی یا سرخ رنگ سے کرے گا۔

پرمٹ کی درخواست دینے کے لیے، آپ کو تفصیلات دینی پڑیں گیں کہ آپ کہاں سے آرہے ہیں اور کسطرف سفر کررہے ہیں۔

وہ لوگ جو سرحدی کمیونٹیوں میں رہتے ہیں انہیں پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن انہیں سرحد پر اپنے گھرکے پتے کا ثبوت دینا ہوگا۔

کسطرح درخواست دینی ہے

ایک پرمٹ کے لیے درخواست دیں بذریعہسروس وکٹوریہ

پرمٹ زونز

ایک سرخ زون کا مطلب یہ ہے کہ آپ وکٹوریہ میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔ چند وجوہات کی بنا پر آپ داخل ہوسکتے ہیں، مثلاً کسی Specified Worker یا Freight Workers پرمٹ کیساتھ ، یا ہمدردانہ وجوہات کی بناء پر کسی اشتثناء یا چھوٹ کے پرمٹ پر۔ اگر آپ کسی سرخ زون سے بغیر اشتثناء یا چھوٹ ، یا کام کے پرمٹ کے داخل ہوتے ہیں تو آپ پر جرمانہ عائد کردیاجائیگا اور آپ کو واپس بھیج دیا جائیگا۔

ایک نارنجی زون کا مطلب یہ ہے کہ آپ پرمٹ کی درخواست دے سکتے ہیں اور آپ کو وکٹوریہ میں داخل ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ آپ کو ٹیسٹ سے پہلے اور اس کے بعد گھر میں قیام کرنا ہوگا، اس وقت تک جب تک آپ کو ایک منفی ٹیسٹ نتیجہ موصول نہیں ہوتا۔

ایک سبز زون کا مطلب یہ ہے کہ آپ پرمٹ کی درخواست دے سکتے ہیں اور وکٹوریہ میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ایک دفعہ جب آپ وکٹوریہ میں آجائیں تو علامات پرنظررکھیں اور اگر خود کو تندرست محسوس نہ کررہے ہوں تو ٹیسٹ کروائیں۔

پرمٹ استثنیات

اگر آپ کے پاس کوئی جائز وجہ ہے تو آپ ایک استثنائی پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہے:

  • مرض الموت یا تدفین
  • صحت، خیر یت ، دیکھ بھال یا ہمدردانہ وجوہات کی بناء پر گھر واپس آنا
  • کسی ایمرجنسی کی وجہ سے جگہ تبدیل کرنا
  • سرحد کی دوسری جانب کسی جانور کی خیر یت کے لیے۔

Reviewed 15 January 2021

24/7 Coronavirus Hotline

If you suspect you may have coronavirus (COVID-19) call the dedicated hotline – open 24 hours, 7 days.

Please keep Triple Zero (000) for emergencies only.

Was this page helpful?